مظفرآباد: آن لائن فراڈ، دکاندار لاکھوں روپے سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)مظفرآباد میں آن لائن فراڈ کے ایک انوکھے واقعے میں مقامی دکاندار لاکھوں روپے سے محروم ہو گئے۔ دھوکہ بازوں نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر جعلسازی کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار سے فون کروایا اور رقم آن لائن منتقل کروا لی۔فراڈ کا نشانہ بننے والے دکانداروں نے شدید احتجاج کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے معاملے کو ٹال مٹول سے نمٹانے کی کوشش کی، جس پر متاثرین مزید مشتعل ہو گئے۔دکانداروں نے آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد سے فوری ایکشن لینے اور ان کی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی، جبکہ متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔
مزیدپڑھیں:سندھ میں ہزاروں من سرکاری گندم کو دیمک لگ گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔
نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔