عامر خان 25 سال پرانی دوست سے شادی کر رہے ہیں؟ 60 ویں سالگرہ پر اداکار نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کل 14 مارچ کو 60 سال کے ہوجائیں گے اور اپنی سالگرہ پر اداکار نے ایک ایسا اعلان کردیا جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ کے جشن سے خطاب میں کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
عامر خان نے اپنی ایک دوست گوری سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری 25 سال پرانی دوست ہیں۔ جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور ڈیڑھ سال سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اپنی پرانی دوست گوری کو شاہ رخ اور سلمان خان سے بھی ملوایا ہے۔
اپنی دوست گوری کے بارے میں عامر خان نے مزید بتایا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں اور میں ہر روز ان کے لیے گانا گاتا ہوں۔
اس موقع پر عامر خان نے مشہور نغمے "کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے" کے کچھ مصرعے بھی گائے۔
عامر نے فلم لگان کے اپنے مشہور کردار بھوون کا ذکر بھی کیا اور کہا، "بھوون کو اپنی گوری مل گئی۔"
یاد رہے کہ گریکسی سنگھ نے فلم "لگن" میں گوری کا کردار ادا کیا تھا جو فلم میں بھوون سے محبت کرتی تھیں۔
عامر خان نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں، مجھے شادی شوبھا دیتی ہے یا نہیں۔ میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق 2002 میں ہوئی تھی۔
بعد ازاں عامر خان نے ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں دوسری شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وہ اداکار جس نے اپنے ہی پروڈیوسر کو دعوت پر گھر بلا کر برتن دھلوائے
پریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ نانا پاٹیکر پہلے اداکار تھے جنہوں نے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ طلب کیا تھا۔
معروف اداکار پریش راول نے حالیہ انٹرویو میں نانا پاٹیکر کی اداکاری اور ان کے منفرد انداز کی تعریف کرتے ہوئے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نانا پاٹیکر وہ پہلے کردار اداکار تھے جنہوں نے کسی فلم کے لیے 1 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا تھا، جو اس وقت کے حساب سے ایک بڑا قدم تھا۔
پریش راول نے یوٹیوب چینل The Lallantop کو دیے گئے انٹرویو میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک پروڈیوسر تھا، جس کا وہ نام نہیں لے سکتے، ایک دن نانا نے اُسے اپنے گھر بلایا اور پوچھا، تم مٹن کھاتے ہو؟ پروڈیوسر نے ہاں کہا اور دونوں نے ساتھ مٹن کھایا۔ کھانے کے بعد نانا نے اُس سے کہا، کھا لیا؟ اب جا کر برتن دھو۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
پریش راول نے اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے کہا مزاحیہ انداز میں کہا، ’یہی ہے نانا پاٹیکر باپ ہے وہ، بالکل الگ ہے۔‘
یہ واقعہ نہ صرف نانا پاٹیکر کے منفرد مزاج کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ان کے بے ساختہ اور بےباک رویے کی جھلک بھی پیش کرتا ہے، جو شوبز انڈسٹری میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔