دشمنوں کو اندازہ ہو گیا دفاع کس قدر مضبوط ہے، فیض اللہ فراق
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس طرح پاک فوج کے دستوں نے سخت حالات، مشکل لینڈ سکیپ اور بغیر کسی زیادہ نقصان کے جس چابک دستی اور خوبصورتی کے ساتھ قلیل وقت میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا اور مسافروں کی بازیابی کرائی ہے انتہائی قابل رشک اور حوصلے کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، چند شر پسند ملک دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن طاقتوں سمیت اندورنی خلفشاریوں کو مکمل اندازہ ہو گیا کہ ملکی دفاعی طاقت اس قدر موثر ہے کہ وہ کسی بھی وقت اندورنی و بیرونی دشمنوں کو ملیامیٹ کر سکتی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جس طرح پاک فوج کے دستوں نے سخت حالات، مشکل لینڈ سکیپ اور بغیر کسی زیادہ نقصان کے جس چابک دستی اور خوبصورتی کے ساتھ قلیل وقت میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایا اور مسافروں کی بازیابی کرائی ہے انتہائی قابل رشک اور حوصلے کا ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔