کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی کی معیشت ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے، مگر اس کا فائدہ اس کے شہریوں کو نہیں ہو رہا۔
گورنر نے سحری کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور شہر کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر کے لوگوں کے لئے پانی کا انتظام کرنا ہے، لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہے، اور گھروں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
گورنر سندھ نے شہر کی ترقی کے لئے گلیوں اور سڑکوں کی بہتر حالت کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہر گلی اور روڈ کو اس طرح بنایا جائے گا کہ بارش ہو تو گلیاں نہ بھر جائیں اور لوگوں کے گھروں میں پانی نہ جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کراچی میں منشیات اور گٹکے کی بڑھتی ہوئی لعنت پر تشویش ظاہر کی اور شہریوں کو روزانہ ورزش کرنے اور ان مضر عادتوں سے نجات پانے کی اپیل کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھائیں گے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے بلوچ بھائیوں کو گورنر ہائوس میں افطار پر مدعو کیا اور کہا کہ دشمن طاقتیں کراچی کے حالات کو خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں خوف ہے کہ اگر یہ شہر اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا تو ملک ترقی کرے گا۔
گورنر سندھ نے سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات کے پھیلاؤ کے بارے میں بھی خبردار کیا اور کہا کہ اس سے ملک اور افواج کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ اور کہا کہ کیا اور کے لئے
پڑھیں:
آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
ایک بیان میں خاتون اول نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے، آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔