لاہور(نیوز ڈیسک)عمران خان اور 9مئی کیسز کے جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا،عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی منظر عام پر آگئی۔

ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفی کے متن جو انگریزی میں لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار اس کی مجھے ذاتی قیمت بھی چکانی پڑی اب میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ ڈیوٹی خدمات سرانجام دیں اب میں خاموشی سے خدمات انجام نہیں دے سکوں گا براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں معلوم ہوا ہے کہ عمران کشور اس وقت اون ہے اینڈ سکیل پر بطور ڈی ائی جی ایڈمن لاہور تعینات ہیں ۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈی ائی جی کی سلیکشن بورڈ میں ان کا نام ڈیفر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہو گیا اور انہوں نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھیج دیا ہے یا یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس پی پاکستان پولیس سروس کے افسران اپنا استعفیٰ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجتے ہیں جبکہ عمران کشور نے اپنا استعفی ائی جی پنجاب کو بھیجا ہے ۔

ذرائع نے یہ کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں آئی جی پنجاب انہیں بلا کر ان کا استعفی واپس کروا دیں گے اور یہ معاملہ حل ہو جائے گا ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین سے اِن کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر دلی ہمدردی اور اظہار و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی پر پابندی کیخلاف درخواست اعتراض لگاکر نمٹا دی
  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • فلسطینی قیدی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو لیک کرنیوالی اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل مستعفی
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو کیوں لیک کی؟ اسرائیل نے فوجی افسر کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا