ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو اور ٹائیگر ووڈز کی دوستی کے چرچے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ونیسا ٹرمپ کی دوستی کے چرچے ہونے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ونیسا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ہیں، ان کے ٹائیگر ووڈ سے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اسی جانب بڑھ رہے ہیں۔
دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہونے کی طرف گامزن ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں، ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں، وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی گولف کھیلتی ہیں۔
کائی ٹرمپ بھی اسی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے پڑھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا نے اپنے تعلقات کو ابھی پبلک نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010ء میں اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ونیسا میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق
پڑھیں:
شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات 25 ستمبر کو متوقع
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو متوقع ملاقات ہوگی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات وزیراعظم کےد ورہ اقوام متحدہ کے دوران متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔