سندھ اسمبلی میں ٹرین حملے کی مذمت اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی میں بھی بلوچستان میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد مشترکہ طور پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے پیش کی تھی۔ جس میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں یرغمالی مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کیے گئے ملٹری آپریشن کے دوران وطن عزیز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کی دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سندھی اسمبلی کی قرارداد میں دہشت گردی کے خلاف بلا تفریق منظم ہونے اور وطن عزیز کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : جعفر ایکسپریس حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اور حکومت ہمہ وقت چوکنے ہیں۔ ایک ایک انچ سرزمین کی حفاظت کریں گے۔
یاد رہے کہ 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 440 مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔
جس کے جواب میں پاک فوج کے کلیئرنس آپریشن میں تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا جب کہ 21 مسافر اور جوان بھی شہید ہوئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔