پنجاب: ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنے کے منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے حصول کا ہدف مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ
مریم نواز نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ہنر مند کارکنوں کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے اور تربیت یافتہ افراد کے لیے بزنس کارڈز اور قرضوں تک ترجیحی رسائی پر زور دیا۔
دور افتادہ علاقوں میں نوجوانوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کے اشتراک سے ’اسکلز آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے ‘’پلگ اینڈ پلے‘ کال سینٹر سسٹم سمیت متعدد نئے اقدامات کی منظوری دی۔پہلے مرحلے میں 5 ہزار نوجوانوں کو کال سینٹر کی تربیت دی جائے گی۔ 6 ہفتوں کا کورس مکمل کرنے کے بعد، شرکا تقریباً ایک لاکھ روپے ماہانہ کمانے والی ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکلز کارڈز متعارف کرانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ 480 خواتین قائد اعظم بزنس پارک میں گارمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کریں گی۔
مزید پڑھیے: پنجاب: لینڈ مافیا کی چالبازی کا توڑ، دیہی ہاؤسنگ اسکیمز بھی ٹیکس نیٹ میں شامل
ان زیر تربیت افراد کو پک اینڈ ڈراپ سہولیات اور 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ سے فائدہ ہوگا۔ انہیں روزگار کے لیے بڑے ٹیکسٹائل گروپوں میں بھی رکھا جائے گا۔
آئی ٹی اور ہنر مندی کی ترقی کے اقدامات میں توسیعسیکریٹری پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ نادر چٹھہ نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ کے تمام اداروں کو ایک محکمے کے تحت ضم کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ اسکلڈ پنجاب انیشی ایٹو کے تحت 4 ہزار نوجوانوں نے بین الاقوامی آئی ٹی سرٹیفکیٹ مکمل کیے ہیں اور اسے 10 ہزار شرکا تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
ایک برطانوی ادارے کے تعاون سے 6 ماہ کا مفت مہمان نوازی تربیتی پروگرام بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں گریجویٹس کے لیے ملازمتوں کا انتظام کیا جائے گا۔
مزید برآں 1600 خواجہ سراؤں نے ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیک اسٹیج پروڈکشن میں مہارت کی تربیت مکمل کی ہے اور انہیں ماہانہ 8 ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔دریں اثنا دیہی خواتین کے ڈیجیٹل ٹریننگ پروگرام کے لیے 27 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو مفت ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور انگریزی اور آئی ٹی کی تربیت فراہم کرتا ہے۔
ان اقدامات کو ہموار کرنے کے لئے پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈپارٹمنٹ کے لئے ایک مرکزی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اپریل کے وسط تک لائیو کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کا قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر زوروزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تربیت اور روزگار کے مواقع نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں ضم کریں گے۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 19 ہزار افراد کو رقوم جاری ہوچکیں، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کا دارومدار ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تربیت اور جاب پلیسمنٹ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کی جانب سے ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب: میٹرک امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ان کی ہدایت کے بعد کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا اور سابقہ ٹکٹ بحال کر دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نوجوانوں کی تربیت نوجوانوں کے لیے روزگار ہنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کی تربیت نوجوانوں کے لیے روزگار ہنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نوجوانوں کی نوجوانوں کو مریم نواز تربیت اور روزگار کے وزیر اعلی کی تربیت جائے گا کے لیے
پڑھیں:
ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 سے 31 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 سے 31جولائی تک جاری رہے گا۔
اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالا، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارشوں کا امکان ہے۔
29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کی صورتِ حال سے متعلق الرٹ بھی جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پر پر پانی کی آمد 3 لاکھ 9 ہزار اور اخراج 2 لاکھ 66 ہزار کیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 47 ہزار اور اخراج 4 لاکھ 41 ہزار کیوسک، کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک اور چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 72 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 57 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا۔
دریائے چناب، راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل ہے، تاہم پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔