لاہور: گارڈ کی شہری پر فائرنگ، سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
بیجنگ انڈر پاس میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے کمپنی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فائرنگ کرنے والے نجی گارڈز کس کی سیکیورٹی کررہے تھے؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اونکس سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ سروسز کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کے دفاتر عارضی طور پر سیل کر دیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی پر ’پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ 2004‘ ضابطے کی پابندی لازم تھی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ضابطے کے مطابق سیکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔
مزید پڑھیے: ’کیا یہ بدمعاش اب لاہور پر حکمرانی کریں گے‘، نجی گارڈز کی شہری پر فائرنگ اور تشدد، صارفین کی تنقید
ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروانے کی پابند ہے تاہم غیر تسلی بخش جواب پر سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو سوموار کو پرسنل ہیئرنگ کے لیے طلب کرلیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل سیکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ شہری پر فائرنگ لاہور محکمہ داخلہ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی گارڈ کی شہری پر فائرنگ شہری پر فائرنگ لاہور محکمہ داخلہ پنجاب سیکیورٹی کمپنی کے محکمہ داخلہ پنجاب شہری پر فائرنگ کی شہری پر
پڑھیں:
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔