عامر خان اور سلمان خان انداز اپنا اپنا ٹو کب بنا رہے ہیں؟ مسٹرپرفیکشنسٹ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
MUMBAI:
بالی وڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ انداز اپنا اپنا ٹو بنانے کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ہے اور اپنے مداحوں کو خوش خبری سنادی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بالی وڈ ہیرو عامر خان نے کہا کہ انداز اپنا اپنا ٹو تو ہم سب چاہیں گے کہ بنے اور راجی جی کو ہم نے کہا کہ اسکرپٹ پر کام کریں۔
عامر خان نے کہا کہ جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوتا ہے میں اور سلمان ضرور کام کرنا چاہیں گے اور میرے خیال میں شائقین بھی دیکھنا چاہیں گے۔
بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر راجکمار سنتوشی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ پر راجی جی ابھی کام کر رہے ہیں اور جیسے ہی اسکرپٹ تیار ہوگا پھر ہم ضرور کام کرنا چاہیں گے۔
سلمان خان سے ملاقات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ملے تھے، بہت دنوں کے بعد ملے اور یہ ایک شان دار ملاقات تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرا لیا۔
بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چوری کرنے کا رواج کافی پرانا ہے، جو بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے اپنی میوزک البم اور فلموں میں استعمال کرلیتے ہیں۔
‘بول کفارہ’ پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی گانا ہے جسے قوالی طرز پر بنایا گیا ہے، یہ گانا سرحد پار بھی اس قدر مشہور ہوا کہ دو بار چرا لیا گیا۔
بول کفارہ کو سب سے پہلے جوبن نوٹیال نے چوری کیا تھااور اب بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم ایک دیوانے کی دیوانیات کے لیے دوبارہ اس گانے کو گایا ہے جس میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے نظر آئے ہیں۔
چوری شدہ گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔