کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اوٹاوہ (سب نیوز )جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھا لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بار کوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔مارک کرنی نے یہ عہدہ اس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سے سب سے بڑا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خومختاری پر حملے ہیں۔
وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفی دینے کا اعلان کیا تھا جب عوامی سروے یہ ظاہر کر رہے تھے کہ لبرل پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست کا سامنا کر سکتی ہے۔
جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مارک کارنی نے
پڑھیں:
چیئرمین واپڈا جنرل (ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
چیئرمین واپڈا جنرل (ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل(ر)سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے قومی ادارے کو موثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دینگے، بلاول بھٹو، سفارتی مشن مکمل کر کے وطن... پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ مشرق وسطی میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق جواب دے رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کونسل میں خطابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم