جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ، اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اپوزیشن اتحاد سیکیورٹی پر آل پارٹیز کانفرنس بلائے گا۔
عامر جمال کو سیاسی نعرے والا ہیٹ پہننے پر لاکھوں روپے جرمانہ
"جنگ " کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلاکر ارکان کو بریف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 36 گھنٹے سے جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وزیر دفاع تھے، 36 گھنٹے وزراء نے قوم کو بتانا مناسب نہ سمجھا کہ کیا ہورہا ہے، ہمارے تلخ سوالات ہیں اور ہم ان کیمرا سیشن بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں سے ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں، ہم اس واقعے پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمہ جہت کانفرنس بلا کر اجتماعی طور پر ایسا نظام بنائیں کہ ہم بربادی سے نکل آئیں، الیکشن سے قبل تجویز دی کہ تمام ادارے رول آف گیم طے کریں، الیکشن میں زر اور زور کی طاقت سے حکومت بنائی گئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے تجویز کرتے ہیں کہ ہمہ جہت کانفرنس بلائی جائے۔
امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں پنجاب بھر میں متحرک، کسی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی ہے: وزیر تعلیم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد کرتے ہیں
پڑھیں:
تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی
اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔شیخ امتیاز نے درخواست میں کہا کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت دی جائے۔