مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ڈھائی کروڑ زائرین اور نمازیوں کی آمد ہوئی۔

سعودی عرب کی حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رمضان المبارک کے ابتدائی 10 روز میں مسجد الحرام میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کی تعداد  ڈھائی کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ پہلے عشرے کے دوران تقریبا 55 لاکھ زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

حرمین جنرل اتھارٹی کے مطابق زائرین کی مدد اور رہنمائی کے لیے 11 ہزار سے زائد ملازمین مسجد الحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں تعینات کیے گئے ہیں۔ کارکنوں کو سپروائز کرنے والوں کی تعداد 350 ہے۔ لاکھوں زائرین کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے 20 ہزار ڈسپینسرز نصب کیے گئے ہیں۔

مسجد الحرام میں دنیا کے بڑے کولنگ سسٹمز میں سے ایک نصب ہےجس کی  گنجائش ایک لاکھ 55 ہزارٹن ہے۔ دوسری جانب رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد نبویﷺ میں نمازیوں کی تعداد ایک کروڑ ریکارڈ کی گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مسجد الحرام میں

پڑھیں:

گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی

اسکرین گریب

گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آبادمیں سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ 

گوجرانوالہ میں 29 جون کو زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والی ایک اور بچی اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

ایمن آباد میں گھر میں سالگرہ تقریب کے لیے کیک اور کھانا باہر سے منگوایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں پہلا کوآبلیشن سینٹر قائم، کینسر کے مریضوں کا کامیاب آپریشن
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • پاکستان کا پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری: مسجد، اسپتال اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 83 فلسطینی شہید
  • گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام، براہِ راست کوالیفائی نہ کر سکے
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
  • قال اللہ تعالیٰ  و  قال رسول اللہ ﷺ