دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونی ورسٹی دنیا کی ممتاز ترین جامعات کے ہم پلہ ہوگی جہاں مارڈرن سائنسنز کی تعلیم دی جائے گی۔
اسلام آباد میں دانش یونی ورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کا موقع ہے کہ یہاں پر 100 ایکٹر کا رقبہ دانش یونی ورسٹی کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دانش گاہ یا یہ یونی ورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی، بہترین تعلیم اور اساتذہ کے حوالے سے ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اور اس دانش گاہ کا مرکزی نکتہ اپلائڈ سائنسنز ہوگا، پورے پاکستان میں بہت اچھی اور شاندار درسگاہیں ہیں لیکن ری سرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور جو مارڈرن سائنسز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایپلی کیشنز کے حوالے سے، میرے خیال میں پاکستان میں کوئی ایسی درسگاہ نہیں جس کو ہم دنیا کی کسی اور یونی ورسٹی کے مقابلے میں ہم پلہ قرار دے سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ یونی ورسٹی دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں چاہے آپ اسٹینفورڈ سمجھ لیں، برکلن، کولمبیا یا ایم آر ٹی سمجھ لیں، یعنی یہ دنیا کی ممتاز یونی ورسٹیز سے کم درجے کی نہیں ہوگی اور اگلے سال 14 اگست 2026 کو اس کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ پر دنیا کے ممتاز ترین لوگ بیٹھے ہیں، دنیا بھر میں آپ کے لوگ موجود ہیں، یہاں کام کرنے کے حوالے سے ہم آپ سے تعاون لیں گے، اس یونی ورسٹی کا حکومت پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، پنجاب میں ہم نے پنجاب کنڈی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کے لیے قانون بنایا تھا کہ ایک فاؤنڈیشن اور گورننگ باڈی ہوگی جو اس کو چلائے گی اور حکومت پنجاب کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دانش اسکولوں کے بچے، بچیاں جو انتہائی ذہین تھے لیکن ان کا مالی پس منظر نا قابل بیان تھا، ان بچوں کے والدین نہیں تھے، دانش اسکولوں نے انہیں بہرین ماحول فراہم کیا، وہ بہترین تعلیمی سہولیات ہیں، وہں بہترین اساتذہ ہیں جو زیادہ تنخواہ چھوڑ کر اپنے ملک کے بچوں کو پڑھانے کے لیے یہاں خدمات سر انجام دینے کے لیے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنے بچے، بچیوں کو تعلیم نہیں دیں گے تو وہ دیہات کی دھول میں گم ہوجائیں گے، ہم نے ملک میں اعلیٰ تعلیم، معیاری تعلیم سب کے لیے فراہم نہیں کی تو ملک خداداد وہ عظمت و اونچائی حاصل نہیں کرسکے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس یونی ورسٹی کو 190 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم سے اس کو بنایا جا رہا ہے، میں سابق اور موجودہ چیف جسٹس صاحبان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 190 پاؤنڈ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹس سے واپس کیے اور کہا کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا اس یونی ورسٹی میں امیر و غریب سب کے بچے آئیں گے، جو لوگ صاحب حیثیت ہیں، وہ فیس ادا کریں گے اور غریب کے ذہین بچے، بچیاں میرٹ پر یہاں تعلیم حاصل کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دانش یونی ورسٹی کے حوالے سے نے کہا کہ دنیا کی تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
فارم 47 نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت ہوگی، عمران خان
راولپنڈی:(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ فارم 47 یا اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی تاہم جو بھی بات ہوگی وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ڈاکٹر عظمیٰ خان نے علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جتنی اپڈیٹ دے سکتی تھی دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے فارم 47 کی حکومت سے کیا مذاکرات ہوسکتے ہیں، جب وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ پوچھ کے بتاؤں گا تو پھر پیچھے کیا رہ گیا، بانی نے کہا ہے ان کے ساتھ بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق بانی نے کہا تین سال ہونے کو ہے مجھ پر سختیاں کررہے ہیں، بانی نے کہا جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کی یہ پی ٹی آئی پر اور زیادہ ظلم کرتے ہیں اور سارا کنٹرول فرد واحد کے پاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا جتنا ظلم اس دور میں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، بانی نے کہا ڈاکٹر یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں، جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جس نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اس پر ظلم ہوا، بانی نے کہا نہ فارم 47 اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت ہوگی، بانی نے کہا ہے جو بھی بات ہوگی وہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگی، محمود خان اچکزئی اتحاد کے سربراہ ہیں لہٰذا اتحاد کے ذریعے ہی بات چیت ہوگی۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی قیدی کو ایسے نہیں رکھا گیا جس طرح انہیں رکھا گیا ہے، آزادی یا موت کے علاوہ کوئی غلامی قبول نہیں کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سلمان اکرم راجا پر انہیں مکمل اعتماد ہے، بانی نے کہا صرف سلمان اکرم راجا کے ذریعے پارٹی کو پیغام دیا جائے گا۔
عمران خان