وزیر اعظم نے دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، چیف جسٹس اور فائز عیسیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاﺅنڈ (60 ارب روپے) کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دانش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاﺅنڈ کی رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سے بچے یہاں آکر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے، دانش یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا، غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ سینٹر کے حوالے سے یہ یونیورسٹی دنیا میں مقام حاصل کرے گی، 14اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہو جائے گا۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ 190 ملین پاﺅنڈ رقم سے بنایا جا رہا ہے جو پاکستانی عوام کی ملکیت تھا، پچھلی حکومت نے بدقسمتی سے اس رقم کو عوام سے چھین لیا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے شکرگزار ہیں کہ عوام کو ان کی امانت لوٹائی۔
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دانش یونیورسٹی اڑان پاکستان پروگرام کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گی۔
آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد میں پاکستان کی تعریف کی: وزیر خزانہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دانش یونیورسٹی چیف جسٹس کا کہنا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔