ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ،بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچا ،نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔  پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، فورٹ منرو، کوہ سلیمان، عارف والا، پاکپتن،صادق آباد ،اوچ شریف، وہاڑی اور پتوکی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے موسم کو سرد کر دیا۔ کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں سمیت سخی سرور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوہ سلیمان فورٹ منرو سخی سرور میں موسم سرد ہوگیا ہے۔ عارف والا اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارش کی وجہ سے میپکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرگئے،شہری بجلی سے محروم ہو گئے ، پاکپتن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وہاڑی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی، بارش برسنے سے رمضان المبارک مزید ٹھنڈا ہوگیا، فیصل آباد اور پتوکی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی،،سرسوں،چنے اورگندم کی فصل کو نقصان پہنچا ۔قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم  میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارش ہوئی ، خیبرپختونخوا کے علاقے مینگورہ ، مالم جبہ ،چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی، مقبوضہ کشمیر میں درجن کے قریب گھر تباہ کردیے

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر اسرائیلی روش اختیار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے مکانات دھماکا خیر مواد سے تباہ کرنے شروع کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں، 2 ہزار سے زیادہ بے گناہ کشمیری گرفتار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج گزشتہ چند روز کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم از کم 11 مکانات کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرچکی ہے،  دھماکہ خیز مواد سے گھروں کو تباہ کیے جانے سے اطراف کی عمارتیں اور مکانات بھی متاثر ہوتے ہیں۔

بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں پر ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج، اسرائیلی فوج کی حکمت عملی کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کررہی ہے تاکہ انہیں بے گھر کیا جاسکے اور بھارتی جبر کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کا حوصلہ توڑا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر عام کشمیریوں کے گھر تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردوں  اور عام شہریوں میں فرق کرے، حکومت خود کو اُن بے گناہ افراد سے دور نہ کرے جو دہشتگردی کے خلاف ہیں۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہزاروں افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور متعدد عام کشمیریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑایا جارہا ہے، حکام یقینی بنائیں کہ بے گناہ افراد کے گھر نہ گرائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت بھارتی فوج تباہ دھماکا شہری محبوبہ مفتی مسمار مقبوضہ کشمیر مکانات وزیراعلی

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے کے بعد سرحد پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
  • بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی، مقبوضہ کشمیر میں درجن کے قریب گھر تباہ کردیے
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • طوفانی بارش اور آندھی کی پیش گوئی، الرٹ جاری کردیا گیا
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے مزید 3 گھر تباہ کر دیے
  • پاک بھارت جوہری جنگ دنیا کے لیے کتنی مہلک ہوسکتی ہے؟
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، موسمیات نے بڑی خبر سنادی
  • زمین لرز اٹھی ،ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملک میں کہاں کہاں بارش ہونیوالی ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی