غزہ کے الشفاء ہسپتال کے احاطے سے 13 شہداء کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کئی لاشیں سرکاری قبرستانوں میں تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہیں وزارت صحت کے فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے احاطے کے اندر سے 13 شہداء کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے دوسرے دن بھی 13 شہداء کی لاشیں منتقل کیں، جن میں تین نامعلوم افراد بھی شامل تھے، جنہیں غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کی دیواروں کے اندر قتل عام کی جنگ کے دوران دفن کیا گیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان میں سے کئی لاشیں سرکاری قبرستانوں میں تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جب کہ دیگر، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ انہیں وزارت صحت کے فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے۔