چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں آئین میں شامل کیا گیا ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
بیجنگ :چھیو شی میگزین کے اتوار کے روز شائع ہونے والے چھٹے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہورہا ہے جس کا عنوان ہے “دو غیر متزلزل” پر قائم رہتے ہوئے ان پر عمل کیا جائے۔
یہ مضمون شی جن پھنگ کے نومبر 2013 سے فروری 2025 تک کے اہم ریمارکس کے اقتباسات پر مبنی ہے۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بنیادی معاشی نظام کو برقرار رکھنے کے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا کا نقطہ نظر واضح، مستقل اور مسلسل گہرا ہوتا جارہا ہے، اور اس میں کبھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ چین کے بنیادی معاشی نظام کوملک اور پارٹی کے دونوں آئین میں شامل کیا گیا ہے، اور یہ تبدیل نہیں ہوگا اور نہ ہی تبدیل کیا جا سکتا۔
پارٹی اور ریاست بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام کو برقرار اور بہتر بناتے ہیں، عوامی ملکیت والی معیشت کو غیر متزلزل طور پر مضبوط بناتے اور ترقی دیتے ہیں، اور نجی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کرتے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: معاشی نظام کو
پڑھیں:
پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
پاکستان کی معیشت مہنگائی میں کمی، بہتر مالیاتی حالات و کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری مالیاتی سرپلسز کی بدولت مستحکم ہورہی ہے۔عالمی بینک کی پاکستان کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال میں دواعشاریہ پانچ فیصد کے مقابلے میں رواں مالی سال میں دو اعشاریہ سات فیصد ترقی کی توقع ہے۔
ادھر پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Najy Benhassine نے کہا ہے کہ پاکستان کا اہم چیلنج موجودہ فوائد کو استحکام سے معاشی ترقی میں منتقل کرنا ہے جوکہ غربت میں کمی کے لئے پائیدار اور مناسب ہے۔
اشتہار