ہانیہ عامر کو ’ہولی‘ تہوار پر بندیا لگا کر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کا تعلق دنیا کے تقریباً تمام ہی علاقوں اور مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہولی تہوار کی مبارک دی جس میں انھوں نے ماتھے پر بندیا لگائی ہوئی ہے۔
تصویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار حقائق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی برائی نہ سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ’ہولی‘ کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔
تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔
تاہم ہانیہ عامر کا انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟
View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
ایک اور صارف نے بندیا لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوؤں کے کلچر میں گھسنے کی کیا ضرورت ہے۔
کسی نے ہانیہ عامر کی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ کمنٹس اور ویوز جمع کرنے کی سوچی سمجھی واردات قرار دیا۔
صارفین نے کمنٹس میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اب ہانیہ عامر کی پوسٹیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں اس لیے ان فالو کردینا زیادہ بہتر ہے۔
تاہم کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کی حمایت بھی کہا کہ بندیا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا۔ یہ علاقائی کلچر ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں ایک دوسرے کی مذہبی رسومات میں شرکت کرنی چاہیے تاکہ دوریاں مٹ سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
سعودی عرب اور شام کے درمیان 24 ارب ریال کے سرمایہ کاری معاہدے، اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز
سعودی عرب کے وزیرِ سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سرمایہ کاری وفد نے شام کا اہم دورہ مکمل کر لیا جس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی نوعیت کے اقتصادی معاہدے طے پائے۔
دورے کا مقصد شام میں پائیدار ترقی، اقتصادی بحالی اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو حقیقت کا روپ دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اس دوران دمشق میں (سعودی شامی سرمایہ کاری فورم) کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدرِ شام احمد الشرع نے کی۔ اس اہم موقعے پر دونوں ممالک کے وزرا، اعلیٰ حکام، اور سرکردہ کاروباری شخصیات کی شرکت نے اس فورم کو تاریخی بنا دیا۔
فورم میں جائیداد، توانائی، سیاحت، صنعت، صحت، مالیات، تجارت، آئی ٹی اور دیگر اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے 47 معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 24 ارب ریال سعودی رہی۔
ان معاہدوں کا مقصد شام کی معیشت کو استحکام دینا اور سعودی سرمایہ کاری کو شام کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
وزارتی اجلاس میں انجینئر خالد الفالح کے ساتھ شام کے وزرائے معیشت، صنعت، اور سیاحت نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، سعودی قیادت کی شامی عوام کے لیے مسلسل حمایت اور سعودی کاروباری اداروں کے شام کی تعمیرِ نو میں ممکنہ کردار پر گفتگو کی گئی۔
اس موقعے پر (اسمنت البادیہ) کمپنی نے 200 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جس کے تحت سیمنٹ کی پیداوار اور بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں وزیرِ سرمایہ کاری نے دمشق میں 100 ملین ریال کی لاگت سے (الفيحاء) سیمنٹ فیکٹری اور 375 ملین ریال مالیت کے (برج الجوهرة) کمرشل منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
یہ دورہ سعودی عرب اور شام کے درمیان ایک نئے اقتصادی باب کا آغاز ثابت ہو رہا ہے جو علاقائی استحکام، ترقی اور برادرانہ تعاون کے جذبے کو مزید تقویت دے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی عرب و شام میں سرمایہ کاری معاہدے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح شام