حویلی آزاد کشمیر میں کوسٹر کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں جا گری۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کھائی میں
پڑھیں:
گستاخ اہل بیت مولوی عطاء اللہ بندیالوی گرفتار
ذرائع کے مطابق پولیس نے عطا اللہ بندیالوی کو جماعتی وکیل بلال ایڈوکیٹ کی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں منتقل کر لیا اور کہا کہ عطا اللہ بندیالوی پر ایف آئی آرز درج ہیں، ہم آپ کو تفصیلات واٹس ایپ پر بھیج دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اشاعت توحید و السنہ پنجاب کے رہنماء اور یزید ملعون کے وکیلوں کے سرخیل مولوی عطاء اللہ بندیالوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اشاعت توحید و السنہ کے ذرائع کے مطابق سرگودہا میں جمعہ کی نماز کے بعد عطاء اللہ بندیالوی حسبِ معمول مہمان خانے میں موجود تھے کہ چند پولیس اہلکار وہاں آئے، ابتدائی گفتگو کے بعد عطاء اللہ بندیالوی نے مقامی ایم این اے اور جماعتی وکیل بلال ایڈووکیٹ کو بھی بلا لیا، کافی دیر تک غیر رسمی بات چیت جاری رہی۔ جب عطاء اللہ بندیالوی اُٹھنے لگے تو پولیس والوں نے کہا کہ ہمارے دو سینیئر افسر آرہے ہیں، جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
افسران کے پہنچنے پر انہوں نے بلال ایڈووکیٹ سے کہا کہ عطاء اللہ بندیالوی کو اپنی گاڑی میں ہمارے چاندنی چوک دفتر لے آئیں، جہاں بات چیت ہوگی اور ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔ جب وہ لوگ مدرسے سے نکلے اور کچھ ہی فاصلے پر پہنچے تو پولیس نے عطاء اللہ بندیالوی کو بلال ایڈووکیٹ کی گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں منتقل کر لیا اور کہا کہ عطاء اللہ بندیالوی پر ایف آئی آرز درج ہیں، ہم آپ کو تفصیلات واٹس ایپ پر بھیج دیتے ہیں۔