کراچی سے لاہور جانیوالی 2 ٹرینیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اقصیٰ شاہد : مسافروں کی کم تعداد، کراچی سے لاہور جانیوالی 2ٹرینیں منسوخ ،پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپرس کی سروس معطل کردی گئی۔
کراچی سے لاہور پاک بزنس کے تمام مسافر قراقرم ایکسپریس مین ضم کردیے گئے، کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس تین کے بجائے ساڑھے چار بجے پاک بزنس کے مسافروں کولے روانہ ہوگی۔
کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو کراچی ایکسپریس میں ضم کردیاگیا، کراچی ایکسپریس شام چھ کے بجائے رات ساڑھے سات بجے شاہ حسین ایکسپریس مسافر لےکر روانہ ہوگی۔
پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
مسافر کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن پر ریزرویشن آفیس میں رابطہ کرسکتے ہیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی سے لاہور
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔