اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3صحافیوں سمیت 9فلسطینی شہید ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ، 3صحافیوں سمیت 9فلسطینی شہید ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
غزہ (آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی گوج کی جانب سے امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا حماس کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، معاہدے کے تحت دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مستقبل جنگ بندی طے پانی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امدادی تنظیم کی گاڑی پر
پڑھیں:
کیچ، گاڑی پر دھماکہ، فوجی افسر سمیت 5 اہلکار جانبحق
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کیپٹن سمیت پانچ فوجی جانبحق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ جن میں فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔