خیبرپختونخوا پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کو بڑا دھچکا دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کیے۔
پولیس آپریشن کے دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔
ڈی پی او جواد اسحاق کی قیادت میں لکی پولیس نے سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بم سے تباہ کیا گیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عارضی ٹھکانے اور سہوتکاری کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی اور ہمارا آپریشن آخری ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا جن میں تمام ادروں کا تعاون حاصل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
جیکب آباد کی ترقی کو افسران نے ٹھکانے لگاکر اپنی جیبیں بھرلیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ترقی کو افسران نے ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر لیں،بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں کی پیشگی ادائیگیوں کا انکشاف،صرف ایک مہینے میں 41 کروڑ 52لاکھ سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایہ ، افسران کی عید ہوگئی ، 32کروڑ 73لاکھ باقی رہ گئے،رواں مالی سال ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83 کروڑ 10لاکھ خرچ دکھایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع ترقی نہ ہونے کی وجہ کھنڈر بن گیا ہے ترقی کی بجٹ کے اربوں روپے ہر سال افسران بااثر شخصیات کی ملی بھگت سے کاغذوں میں خرچ دکھا سرکاری خزانے کی بلا خوف لوٹمار میں مصروف ہیں کوئی روکنے اور ٹوکنے والا نہیں وفاقی ،صوبائی حکومت ،تحقیقاتی اداروں کی سرکاری خزانے سے ہرسال اربوں کی لوٹمار پر مجرمانہ خاموشی کی وجہ ضلع کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے جیکب آباد کی ترقی کو افسران ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں ،رواں مالی سال بھی بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے سفارشی ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے صرف ایک مہینے میں جیکب آباد کے محکمہ ہائی وئے ،بلڈنگز ،پبلک ہیلتھ ، آبپاشی اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بجٹ سے 41 کروڑ 52لاکھ 85ہزار سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایا کیا گیا اس طرح افسران کی عید ہو گئی ہے جبکہ سڑک کہاں تعمیر ہوئی کسی کو معلوم نہیںضلع میں ترقی ناپید ہے سرکاری خزانے میں باقی 32کروڑ 73لاکھ 22ہزار سے زائد رہ گئے ہیں جنکو رواں ماہ جون میں اڑانے کیلیے فرضی بلوں کی تیاری کے لئے افسران و عملہ نجی بنگلوں میں مصروف ہیںذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں سے معاملات طے کئے جارہے ہیںاور اضافی بجٹ کے اجراکیلیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں ،رواں مالی سال 2024/25ء میں اب تک ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83کروڑ 10لاکھ 57ہزار سے زائد خرچ کیا گیا ہے یہ اخراجات محکمہ ہائی وے ، بلڈنگز،پبلک ہیلتھ ،آبپاشی ،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ہیں جبکہ بلدیہ ،ضلع کونسل ،یونین کونسل،ایجوکیشن ورکس ،پرانشل بلڈنگز ، مشینری اینڈ مینٹیننس اور دیگر محکموں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔