سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے گرفتار ملزم ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم کا مرتکب ہوا۔ ملزم نے سانحہ جعفر ایکسپریس کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا۔ علاوہ ازیں ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کی حمایت اور تشہیر میں ملوث پایا گیا جبکہ ملزم دہشتگردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ، پاکستان میں دہشتگردی کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کو ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلام آباد کے علاقہ بنی گالا سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
یاد رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین ’ جعفر ایکسپریس‘ پر حملہ کرکے، اس کے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کم از کم 21 مسافر جبکہ 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنی گالا جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ سوشل میڈیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنی گالا جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ سوشل میڈیا جعفر ایکسپریس اسلام ا باد کے بنی گالا سے ایف ا ئی اے کے مطابق
پڑھیں:
ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کا قتل: منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آگئے
امریکا میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے سی ای او چارلی کرک کو قتل کرنے والا ملزم ٹیلر رابنسن پہلے سے منصوبہ بندی کرچکا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ سے قبل ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا اور ایک تحریری نوٹ میں لکھا کہ اسے چارلی کرک کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ نوٹ بعد میں ضائع کر دیا گیا لیکن تفتیش کاروں نے اس کے مندرجات کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملزم نے سوشل پلیٹ فارم ڈسکارڈ پر اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا تھا جس میں اس نے جرم کا اشارہ دیا۔ یہ پیغام اس کی گرفتاری سے کچھ دیر قبل بھیجا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 11 ستمبر کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران چارلی کرک کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ ملزم ٹیلر رابنسن کے خلاف فرد جرم جلد عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کا ڈی این اے اس رائفل اور دیگر سامان سے ملا ہے جس سے قتل کیا گیا تھا۔ یہ شواہد کیس میں مزید پیش رفت کا باعث بن سکتے ہیں۔