پاکستان پیپلزپارٹی کاتنظیم سازی کانیا پلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
حسن علی:نئےتنظیمی پلان سےبڑےشہروں میں ڈسٹرکٹ کمیٹیاں ختم ہوجائیں گی، پلان کےاطلاق کی ابتدا لاہورسےکی جائے گی۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق نئی تنظیم سازی کے تحت لاہور9 ٹاؤنز اور 1 کنٹونمنٹ پر مشتمل ہوگا، ٹاؤن کی سطح پرتنظیم سازی کافیصلہ پارٹی کومتحرک کرنےکیلئےکیاگیا۔
ٹاؤن کی سطح پرتنظیم سازی سےزیادہ سےزیادہ کارکنوں کولاہورتنظیم میں شامل کیاجائیگا، لاہورمیں کامیابی کےبعددیگر بڑےشہروں میں بھی اس کااطلاق کیاجائے گا۔
نئےپلان کےتحت زیادہ تنظیمی عہدیداران زیادہ متحرک ہوں گے، کارکنان کی ممبرسازی میں بھی تیزی آئےگی۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔