کراچی میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 2 روپے کمی، لاہور میں 170 روپے کلوپر فروخت
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 2 روپےکم ہوگیا۔کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہےکہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں چینی
پڑھیں:
چینی کی قیمت میں 8روپے فی کلو کمی ہوگئی، ادارہ شماریات کا دعویٰ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعویٰ کردیا، جبکہ مختلف شہروں میں چینی 172سے 200روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔(جاری ہے)
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8 روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190 روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180 جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185 روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔