شاداب خان کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں لائے گئے؟ سوال اٹھنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی:
نیوزی لینڈ سے ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد نے تنقید کر ڈالی، انہوں نے شاداب خان کی شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔
انہوں نے تجربہ کار بولنگ لائن اَپ کے حریف ٹیم کی وکٹیں نہ لے پانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ کار بولنگ اٹیک کسی بھی مرحلے پر کیوی بیٹرز کو دباؤ میں لانے میں کیونکر ناکام رہا، ہماری پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی لیکن ہم وکٹیں نہیں لے پائے، ہمارے تجربہ کار بولرز ان کے لیے کسی بھی مرحلے پر خطرہ ثابت نہیں ہوئے۔
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے شاداب کی شمولیت پر کہا کہ انھیں کس پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں لایا گیا، پی سی بی شاداب کے ساتھ مختلف منصوبے رکھتا ہے اور انھیں ٹیم میں مختلف مقاصد کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نا اہل یا میر جعفر تھے؟
مردان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میرے گھر (ڈیرہ اسماعیل خان) کے تھے، اُن سے متعلق پتا تھا کہ کیا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں علی امین کو کیوں نکالا، وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کرداد ادا کر رہے تھے؟ اب ہم اڈیالہ جیل سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں نکالا؟
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ علی امین نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر چلے گئے، خواہش ہے کہ نئے وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ صوبے کی بہتری کے لیے کام کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ابھی نئے آئے ہیں، کارکردگی دکھانےکے لیے انہیں وقت درکار ہے۔