دوسرا ٹی 20، بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
DUNEDIN:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔
ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی، جس کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہ ہو سکی۔
امپائرز اگلا معائنہ کچھ دیر بعد کریں گے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں داخل ہو چکے ہیں اور آپس میں گپ شپ کرتے ہوئے پچ کے گرد گھوم رہے ہیں۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اسکواڈ:
سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، مچل ہے، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، ول اورورکی، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سوڈھی
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
راولپنڈی:راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔
کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سب سے آگے ہیں جہاں 86 فیصد ہدف پورا ہوا۔ اس کے برعکس ٹیکسلا اور کلر سیداں میں کم ترین کارکردگی سامنے آئی جہاں بالترتیب 61 اور 63 فیصد ہدف ہی حاصل ہوسکا۔
محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ والدین کا انکار اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں مہم کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم راولپنڈی سٹی، کینٹ اور رورل میں سب سے زیادہ بچیوں کی ویکسی نیشن کروائی گئی۔