جسٹن ٹروڈو نے وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد کچن سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی وزراتِ عظمٰی چھوڑنے کے بعد گھر کا کچن سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک مقامی اسٹور سے کچن میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدیں اور اپنی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی۔جسٹن ٹروڈو مقامی اسٹور سے شاپنگ سے لطف اندوز ہوئے اور سوشل میڈیا پر اِس کا اظہار بھی کیا، صارفین نے تصویر کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو کی 16 سالہ صاحبزادی ایلا گریس نے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے لیڈر شپ الیکشن کے موقع پر اپنی جذباتی تقریر میں کہا تھا کہ میں آپ کے وزیرِاعظم اور آپ کے لیڈر کے بارے میں بات کرنے آئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹروڈو میرے لیے صرف میرے ’ڈیڈ‘ ہیں، میں اپنے ’ڈیڈ‘ کو واپس لے رہی ہوں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں، ان کا عہدہ قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلاء سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہو رہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے۔