’ اب پردہ کرتی ہوں‘، زرنش خان کی سوشل میڈیا سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کی جائیں۔
زرنش خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: زرنش خان نے شوبز سے کنارہ کشی کیوں اختیار کی؟
اُنہوں نے لکھا ہے کہ وہ اب پردہ کرتی ہیں اس لیے درخواست کر سکتی ہیں کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باقی جس کو جو لکھنا ہے وہ لکھے بس ان کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔
یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023ء میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ زرنش خان نے شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہیں خواب میں حضور اکرم ﷺ کی زیارت نصیب ہوئی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب شوبز سے دوری اختیار کریں گی۔
زرنش خان نے کہا کہ شوبزمیں کامیابی حاصل کرنے اورعروج پانے کے باوجود انہیں ہر وقت کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی تھی، وہ سوچتی تھیں کہ اس دنیا اور کامیابی کا کیا مقصد ہے، ان کے دل میں خیال آتے تھے اور انہیں احساس ہوتا تھا کہ ان کی زندگی اور کامیابی کا کوئی مقصد نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں آپ کو معاف نہیں کروں گی‘، علیزے شاہ نے زرنش خان کو معافی مانگنے پر کھری کھری سنا دیں
زرنش خان نے کہا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں اور عمرے کی ادائیگی کے بعد ان کی زندگی یکدم بدل کررہ گئی، عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات پر پہنچنے کے بعد انہوں نے وہاں چاروں طرف افراد کو روتے دیکھا، جنہیں دیکھ کر انہیں احساس ہوا کہ وہ خدا کے حضور کیسے جھکیں اور اللہ سے کیسے معافی مانگیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ عمرے کے ادائیگی کے دوران ہی رات کو خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے، جنہوں نے ان سے کافی دیر تک باتیں کیں، انہیں کافی دیر تک تعجب ہوا اور اس بات پر حیران رہیں کہ کیسے ان جیسی گناہگار خاتون کے خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے۔
انہوں نے کہا کہ خواب میں حضور اکرم ﷺ نے انہیں خدا سے معافی مانگنے کا کہا، جس پر وہ نیند سے اٹھ گئیں اور گھنٹوں تک روتی رہیں، خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد ہی انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی ریلز اور تصاویر ڈیلیٹ کیں اور وہیں فیصلہ کیا کہ اب وہ مزید شوبز میں نہیں رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامے خانہ کعبہ زرنش خان سعودی عربیہ عمرہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے سعودی عربیہ پرانی تصاویر استعمال نہ خواب میں حضور اکرم ﷺ ادائیگی کے انہوں نے عمرے کی کے بعد
پڑھیں:
اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔