رمضان میں افطار کے بعد ایک عادت ایسی ہے جو روزہ رکھنے والے افراد کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: رمضان میں گھروں اور شاہراہوں پر فانوس کیوں چھا جاتے ہیں؟

ماہرین صحت افطار کے فوری بعد سونے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جسم کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے۔

رمضان میں افطار کے فوراٰ بعد سونے سے  ہاضمے پر اثر پڑتا ہے اور خصوصاً کھانا مرغن ہو یا اس میں چینی شامل ہو تو وہ کھاتے ہی سونے سے ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔

افطار کے فوراً بعد سونا رات کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور یہ نیند کے معیار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

ایسا کرنا تھکاوٹ اور سستی کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

سونے کا متبادل

افطار کے فوری بعد سونے کی بجائے تھوڑی دیر کے لیے آرام کیا جاسکتا یا اس دوران کسی پر سکون جگہ پر بیٹھا جا سکتا ہے۔

افطار کے بعد آپ ہلکی پھلکی ورزش یا واک کر سکتے ہیں اس سےئ خون کی گردش کو بہتر ہوتی ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: افطار و سحر میں بہترین خوراک، مصنوعی ذہانت کیا بتاتی ہے؟

افطار کے بعد آپ کام یا پڑھائی سمیت روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں اور یہ کنسرٹیشن اور پروڈکٹیویٹی بہتر کرنے کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کسی کو اگر ہاضمے کے مسائل درپیش ہوں یعنی معدے کی تیزابیت یا دست وغیرہ کا سامنا ہو تو پھر ایسے فرد کو افطار کے بعد سونے سے خاص طور پر گریز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: روزے کا بونس: زہریلے مواد اور اضافی وزن سے چھٹکارا

ایسے افراد جن کو ویسے ہی نیند کے مسائل کا سامنا ہو اور انہیں بے خوابی یا بے آرام نیند کا سامنا ہوتا ہو تو ان کو بھی افطار کے بعد سونے سے گریز کرنا چاہیے۔

جن اشخاص کو ذیابیطس یا بلند فشار خون جیسے مسائل کا سامنا ہو انہیں بھی افطار کے فوری بعد نہیں سونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افطار افطار کے بعد نقصان دہ کام رمضان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افطار افطار کے بعد نقصان دہ کام افطار کے بعد کا سامنا ہو سکتا ہے کے لیے

پڑھیں:

امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں جس سے صرف لرزش سی محسوس ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن ایٹمی تجربات کر کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی جانچنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب وائلڈلائف ایکٹ میں ترامیم، جنگی حیات کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ
  • امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
  • بار الیکشن: انڈیپنڈنٹ گروپ ’’اسٹیٹس کو‘‘ بر قرار رکھ سکتا ہے
  • کراچی: گلستان جوہر میں جھگیوں میں آتشزدگی کے بعد مکین اپنا بچ جانے والا سامان جمع کررہے ہیں
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • کرپشن سے پاک پاکستان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، کاشف شیخ
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق