ہندو شخص کی آخری رسومات کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ؛ 50 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بھارتی جے پور میں ایک میت کے شرکاء پر شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا۔ پنڈت بھی بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جے پور کے ایک نواحی علاقے کے شمشان گھاٹ میں پیش آیا۔ جہاں اُس وقت درجنوں افراد موجود تھے۔
ہندو رسم و رواج کے تحت جیسے ہی چِتا کو آگ لگائی گئی اس سے اُٹھنے والا دھواں ایک چھتے تک پہنچ گیا۔
چھتے سے شہید مکھیاں نکلنا شروع ہوئیں جنھوں نے میت اور اس کے موجود افراد پر حملہ کردیا۔ مکھیوں نے ڈنک مار مار کر لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
شہد کی مکھیوں کے حملے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی افراد نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
پشاور:شمالی وزیرستان میں ڈی پی او کے اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ بنوں میران شاہ روڈ پر بنوں ممش خیل کے علاقے میں کیا گیا۔
ڈی ایس پی قدرت اللہ کے مطابق حملے میں ڈی پی او وقار احمد محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جائے وقوعہ پر پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔