پنجاب حکومت کا بند میٹ پلانٹس دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں بند پڑے میٹ پلانٹس کو دوبارہ آپریشنل بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے آذربائجان کی میٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لائیو اسٹاک، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں سے وابستہ آذربائجان کے سرمایہ کار وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں طے پایا کہ آذربائجان کی کمپنی صوبے میں بندپڑے میٹ پلانٹس کو چلائے گی، جبکہ پنجاب حکومت پلانٹ کے رینٹ کی مد میں ہر ماہ خاطر خواہ رقم فراہم کرے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بند پلانٹس کے فعال ہونے سے نہ صرف گوشت کی برآمد بڑھے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ انہوں نے آذربائجان کے وفد سے کہا کہ وہ اپنی مطلوبہ اور درکار اشیا کی فہرست فراہم کریں، حکومت ان کی اشیا کی برآمد کا اہتمام کرے گی۔
غیر ملکی وفد کے سربراہ مسٹر بابک کا کہنا تھا کہ آذربائجان کی حکومت پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیرِ تجارت جام کمال کی تہران میںایران کے اول نائب صدر سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر تجارت جام کمال خان نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے، برآمدات و درآمدات کے امکانات میں اضافہ، کمپلائنس، ثقافتی تبادلے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔