ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رمضان کے دوران اپنے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے تمام ٹیکس دفاتر کو اب صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹیکس دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک تھے۔
اہم ہدایات کے مطابق تمام افسران کو اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عوامی منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے فیض آباد انٹرچینج کی توسیع اور مزید 2 لینز بڑھانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ فیصل چوک کے مقام پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ نے انڈر پاس مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان کرنے کی ہدایت ک اور بلیو ایریا میں مکمل شدہ پارکنگ پلازے کو جلد فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوڈ اسٹریٹ و پارکنگ پلازہ کیلئے بہترین بزنس ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی ۔