وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم اور سر پر دو آنکھوں کی مانند ہیں، امام مسجد الحرام
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب محمد بن سلمان آل سعود وزیر اعظم محمد شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل استبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے،اسحاق ڈار استنبول میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں شامل رہے ہیں۔
استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا،پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا۔پاکستان فلسطینیوں کے لیے بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان آزاد، قابلِ بقااور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت دہرائے گا، 1967 سے پیشگی سرحدوں پر قائم فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔
پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی عزت و انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔