ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں بانی شریک نہیں ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اب بانی پی ٹی آئی منتیں کر رہے ہیں، قومی سلامتی سے متعلق کسی میٹنگ میں عمران خان  شریک نہیں ہوئے تھے، ہم نے اپوزیشن کے دوران کبھی نہیں کہا تھا پہلے ہمارے لیڈر کو باہر نکالو۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےدور میں خطرناک قیدیوں کو لا کر بسایا گیا، جب ملک کےحالات ٹھیک ہوگئے تھے تو طالبان کو لانے کی کیا ضرورت تھی۔؟ سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ انصاف کی خواہش کچھ اور تھی، اب کہہ رہے ہیں طالبان کو بات چیت سے سمجھائیں، حملے کرنے والوں کو کیسے بات چیت سے سمجھائیں، بانی پی ٹی آئی کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری  نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ایک انٹرویو میں  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ  یہ پاکستان کی دہری جیت ہے ، ہمارا موقف دنیا کے علاوہ ہمسائے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کے طور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور  افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • خوبصورت معاشرہ کیسے تشکیل دیں؟
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • پاک افغان تعلقات عمران خان دور میں اچھے تھے، ذبیح اللہ مجاہد
  • کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری
  • پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
  • معاملات بہتر کیسے ہونگے؟