پشاور‘ خیبر (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی۔  تجارتی سامان لیکر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ افغانستان سے بھی کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لئے دو روز بعد کھولی جائے گی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ جواد حسین کاظمی نے کہا طورخم سرحد پر متنازع تعمیر کے خاتمے پر افغان حکام رضامند ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جے سی سی اجلاس تک فائر بندی رہے گی‘ پاکستانی سکیورٹی حکام نے بھی افغان حکام کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تین ہفتوں سے زائد عرصے قبل طورخم سرحد سے متصل افغان فورسز کی طرف سے تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزر گاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند کر دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میری پارٹی کا تو انہوں نے نام ہی ختم کر دیا۔ میں پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہوں اور آزاد حیثیت میں بیٹھا ہوں۔ مشاورت کیلئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک نہیں کرائی گئی۔ خفیہ اطلاعات پر آپریشن چل رہے ہوتے ہیں۔ صرف قرارداد پاس کرنے سے نہیں ہوتا، آپریشن سے پہلے پورا پلان بنانا ہو گا۔ سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم اور پریزنٹیشن زیادہ تھی۔ خیبر پی کے آپریشن کی تو ہم کسی صورت اجازت نہیں دیتے۔ پہلے بھی آپریشن کئے گئے اس کا فائدہ نہیں الٹا نقصان ہوا۔ افغانستان کے ساتھ ہماری طویل سرحد ہے‘ بات چیت ضروری ہے۔ افغانستان سے بات کرنے کیلئے ٹی او آرز بنائے، وفاقی حکومت کو بھیجے دو ماہ ہو گئے۔ حامد الحق پر حملے سے متعلق ابھی کوئی چیز کنفرم نہیں ہوئی۔ عوام کے بغیر جنگ جیتنا ناممکن ہے۔ عوام کا اعتماد اداروں پر سے اٹھ چکا ہے۔ نو مئی میں جو ہوا جس نے پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی‘ مذمت کرتا ہوں۔ پارٹی پالیسی میں ایسا کچھ نہیں تھا کہ عسکری پوائنٹس پر توڑ پھوڑ کریں گے۔ فیصل واوڈا جیسے نامعقول لوگوں کو ایسی میٹنگز میں نہ بلایا کریں۔ ایسے نامعقول کو بلاتے ہیں تو پھر ہمیں نہ بلایا کریں۔ میں نے میٹنگ میں کہا کہ توڑ پھوڑ پارٹی پالیسی نہیں تھی۔ اگر جذبات یا نادانی میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا گیا تو یہ اتنی بڑی غلطی نہیں کہ ملٹری ٹرائل ہو۔ میرا مؤقف تھا اور ہے کہ ان کارکنوں کو سزا ختم کر کے رہا کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق میٹنگ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ آگے بڑھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا چاہئے۔ گڈ بکس میں آنے کیلئے غلامی کرنا پڑے تو میں ایسا نہیں‘ آزاد انسان ہوں۔ بانی کا فالوور ہوں وہی میرے لیڈر ہیں۔ فیصل واوڈا‘ طلال اور خواجہ آصف کہتے ہیں کہ علی امین ان سے ملا ہوا ہے۔ یہ ’’ان‘‘ کون ہے، اگر فوج ہے تو کیا فوج سے ملنا غداری ہے؟۔ میرے والد فوجی تھے ‘ فوج پر تنقید ہوتی ہے تو دکھ ہوتا ہے۔ ہم کوئی اینٹی آرمی یا اینٹی سٹیٹ ہیں؟۔ کچھ لوگ ایسا بیانیہ جوڑ کر گھوم رہے ہیں یہ تحریک انصاف یا پاکستان کے خیرخواہ نہیں۔ آرمی چیف سے بالکل ٹھیک تعلقات ہیں۔ آرمی چیف صوبے کیلئے ہمارے جائز حقوق کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر اختلاف ہے۔ میرے اندازے کے مطابق بارڈر اور اس طرح ساڑھے 22 ہزار کے لگ بھگ جنگجو ہیں۔ اندازے کے مطابق ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 ہزار کے قریب جنگجو ہمارے علاقے میں آ چکے ہیں۔ ان میں افغان بھی شامل ہیں وہ بھی ساتھ آئے ہیں۔ عوام ساتھ ہوں اور نیت صاف ہو تو ان سے نمٹ لیں گے۔ اب حکومت کی عملداری ہے یہ آتے ہیں تھوڑی وصولی کی اور چلے گئے۔ ہمارے علاقے میں کچھ ناکے لگانے میں یہ گڈ طالبان بھی ہیں۔ میرے حلقے سے 500 لوگوں کو اٹھایا گیا‘ مجھ پر 100 سے زائد دہشتگردی کے مقدمات ہیں۔ گل بہادر اور مفتی ولی پر اتنی ایف آئی آرز نہیں جتنی مجھ پر اور بانی پی ٹی آئی پر ہیں۔ اب حکومت کی عملداری ہے یہ۔ ادھر افغانستان سے مذاکرات کیلئے بنائے گئے جرگہ ارکان بھی گنڈا پور سے ملے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

طورخم بارڈ غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، کوئی تجارت نہیں ہورہی، خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر دباؤ میں رکھنا چاہتا ہے، تاہم مشرقی محاذ پر اسے شکست اٹھانا پڑی ہے اور اسی سبب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ اسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب تک کتنے پناہ گزین واپس جا چکے؟

خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتیٰ کہ ویزا پروسیسنگ بھی معطل ہے اور جب تک مذاکرات مکمل نہیں ہو جاتے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ پہلی مرتبہ افغان شہریوں کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر زیرِ بحث آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکیہ اور قطر ثالثی کا کردار خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں۔ ماضی میں افغانستان غیر قانونی افغان باشندوں کو اپنا مسئلہ تسلیم نہیں کرتا تھا اور اسے پاکستان کا داخلی مسئلہ قرار دیتا رہا، تاہم اب یہ ذمہ داری بین الاقوامی سطح پر واضح ہو گئی ہے۔

وزیرِ دفاع نے بتایا کہ ترکیہ میں ہونے والی گفتگو میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ اگر افغان سرزمین سے کوئی غیر قانونی سرگرمی سامنے آئی تو اس کا ازالہ افغانستان کو کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی خلاف ورزی میں ملوث نہیں، امن کی خلاف ورزی افغانستان کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان یہ تاثر دے رہا ہے کہ ان امور میں پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس ثالثی میں چاروں ممالک کے اسٹیبلشمنٹ نمائندے موجود ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ وہ اس صورتحال سے زیادہ متاثر ہیں۔ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک مہذب اور بہتر تعلقات برقرار رکھ سکیں تو یہ دونوں کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ افغانستان کی جانب سے تفریق پیدا کرنے کی کوشش واضح ہے اور دنیا اسے سمجھ رہی ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں میں پاکستان نے جو نقصان اٹھایا وہ مشترکہ تاریخ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی وطن واپسی، کیا اہداف حاصل ہو گئے؟

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ بھارت کی پراکسی سرگرمیوں کے شواہد اشرف غنی کے دور سے موجود ہیں، اور اب حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ثبوت دینا بھی ضروری نہیں رہا کیونکہ عالمی سطح پر اس حقیقت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ تاہم ضرورت پڑنے پر پاکستان ثبوت پیش کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک افغان جنگ ثالثی طورخم بارڈر غیرقانونی باشندے نریندر مودی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • طورخم بارڈ غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، کوئی تجارت نہیں ہورہی، خواجہ آصف
  • افغانوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی
  • پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی
  • طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی
  • افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
  • طور خم بارڈر افغان شہریوں کی واپسی کیلئے آج سے کھول دیا جائے گا
  • افغانوں کی واپسی، طورخم سرحد آج کھلے گی