جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، عالمی رہنماؤں کی خاموشی، جمائما نے سوال اُٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ مغرب کی منافقت پر سیخ پا ہو گئیں، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی رہنماؤں کی خاموشی دیکھ کر اپنی آواز بلند کر دی۔
جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر عالمی رہنماؤں کی خاموشی پر سوال اُٹھا دیا۔
انہوں نے لکھا کہ جب 7 اکتوبر کو 1 شیرخوار سمیت 36 اسرائیلی بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا تو ان کا غم منایا جاتا ہے، ان کی یاد منائی جاتی ہے، عالمی رہنماؤں نے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، عالمی رہنماؤں کی خاموشی، جمائما نے سوال اُٹھا دیا
جمائما نے کہا کہ مذکورہ واقعے پر مختلف فلمیں بنائی گئیں تاکہ اسے کبھی بھلایا نہ جا سکے، یہاں تک کہ دنیا بھر کی عمارتوں پر یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی پرچم آویزاں کیے گئے لیکن جب 18 مارچ کو 130 فلسطینی بچوں کو نیند میں قتل کر دیا گیا تو دنیا خاموش ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ غزہ کا معمول بن چکا ہے، جس پر کوئی بات نہیں کر رہا، کسی اخبارکے پہلے پیج پر اس کی خبر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر 18 مارچ کو حملہ کیا جس میں 4 سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی رہنماؤں کی خاموشی معاہدے کی خلاف ورزی
پڑھیں:
قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے۔
اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں وہاں عبادت سے روک دیا۔