کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 132 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی میں 132 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق 132 غیرقانونی تارکین وطن کویکم فروری سے 18 مارچ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے گرفتار کیا گیا۔یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائی، اسپیڈ بوٹ میں چھپائی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد
ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کا فریم ورک متعارف
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے انفرادی صارفین اور تاجروں کے لیے اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مالی شمولیت اور ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، نیا فریم ورک اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو معیاری، سادہ اور تیز تر بنائے گا، دستاویزی تقاضوں کو کم کرے گا، اور یہ یقینی بنائے گا کہ دو کام کے دنوں کے اندر اکاؤنٹ کھل جائے۔
یہ بھی پڑھیے: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
صارفین اپنے اکاؤنٹ کی درخواست کی حیثیت کو بھی ٹریک کر سکیں گے، جس سے یہ عمل مزید شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔
آن بورڈنگ سسٹم کو مزید محفوظ اور مؤثر بنایا گیا ہے، جس کے تحت تمام اقسام کے بینک اکاؤنٹس آن لائن کھولے جا سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تاجروں کو کم از کم ایک ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ مہیا کریں، اور نئے کاروباری افراد کے لیے اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل سہل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیے: آٹو فنانسنگ میں 20 فیصد کی لمبی چھلانگ،اسٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا
یہ اقدامات اسٹیٹ بینک کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد غیر بینک شدہ آبادی اور غیر رسمی تاجروں کو باضابطہ بینکاری نظام میں لانا اور نقدی پر مبنی لین دین کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ بینک معیشت