سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں، ذاتی ڈاکٹر نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ہوائی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بڑے بھائی نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب جاکر مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں۔
اس بار بھی میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ وہ ارض مقدس پر ماہ صیام کا آخری عشرہ گزاریں، لیکن ان کے معالج نے انہیں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم کو انجائنا کا اٹیک ہوا تھا۔
سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس آئی ایم ایس) کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز نے اس اطلاع کی تردید کی تھی کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
ان کی صحت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے معالج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج میں آئی وی آئی انجیکشن کا کورس جاری تھا، اور روزانہ 16 انجیکشن دیے جارہے تھے جس سے ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں سات سال قید کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کی غرض سے لندن بھیجنے کی اجازت دے دی تھی اور وہ تقریباً چار سال بعد گزشتہ عام انتخابات سے کچھ عرصے قبل پاکستان واپس آئے تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز شریف کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔