دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق بیان پر معافی، مداحوں کے لیے وضاحتی پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
معروف اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی، جس میں انہوں نے چار شادیوں سے متعلق گفتگو کی تھی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دانش تیمور کے ایک تبصرے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا نجی ٹی وی کے شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا مجھے چار شادیوں کی اجازت خدا کی طرف سے ہے میں کر نہیں رہا فی الحال یہ اور بات ہے اس بیان میں "فی الحال" کا لفظ تنازع کا باعث بن گیا کیونکہ مداحوں نے اسے اس انداز میں لیا کہ جیسے وہ مستقبل میں مزید شادیوں کا ارادہ رکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد دانش تیمور نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مداحوں سے معذرت کی انہوں نے کہا مجھے معلوم ہے کہ آپ سب مجھ سے ناراض ہیں کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی عائزہ خان کی بے عزتی کی ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے میں اپنی بیوی سے بے حد محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ اس کا احترام کرتا ہوں انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر فی الحال کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ وہ کسی چیز کے بارے میں فی الحال نہیں سوچ رہے ان کے بقول وہ ہمیشہ حال میں جینے پر یقین رکھتے ہیں اور مستقبل کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے دانش تیمور نے کہا میں مانتا ہوں کہ میں نے غلطی سے یہ لفظ مولانا صاحب کے ساتھ گفتگو کے دوران استعمال کیا لیکن اگر میری اس بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں جہاں دانش تیمور کے بیان پر تنقید ہو رہی تھی وہیں کچھ لوگوں نے یہ بھی قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں کہ کہیں ان کے اور عائزہ خان کے درمیان اختلافات تو نہیں؟ تاہم دانش تیمور کے وضاحتی بیان کے بعد عائزہ خان نے بھی ان کے حق میں تبصرہ کیا اور ان سے محبت کا اظہار کیا عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں خدا ہمیں ہمیشہ ساتھ رکھے یہ بیان اور معذرت سامنے آنے کے بعد مداحوں میں بھی قدرے سکون پایا گیا جبکہ کچھ لوگوں نے اس معاملے کو غیر ضروری تنازع قرار دیا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دانش تیمور انہوں نے فی الحال
پڑھیں:
دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست تبھی کرتے ہیں جب ہمیں دیوار سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی پانی پر سراپا احتجاج ہیں، ہم اپنا بہت بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔