جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ 24 مارچ کو سنایا جائے گا، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ٹوکیو:جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے مطابق، آئینی عدالت 24مارچ بروز منگل معطل کردہ وزیر اعظم ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔ بیرونی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کے مواخذے کا فیصلہ بھی ہن ڈوک سو کے بعد اگلے ہفتے کے اندر سنایا جا سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کو ہنگامی حالت نافذ کرنے پر گزشتہ سال 14 دسمبر کو قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں معطل کر دیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم ہن ڈوک سو نے صدارتی اختیارات سنبھال لیے۔ بعد ازاں، ہن ڈوک سو نے یون سیوک یول اور ان کی اہلیہ کم کون ہی کے خلاف خصوصی تحقیقاتی قانون کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی طرف سے تجویز کردہ آئینی عدالت کے جج کی تقرری سے انکار کرنے پر قومی اسمبلی کی طرف سے مواخذے کا سامنا کیا۔ جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی نے گزشتہ سال 27 دسمبر کو ہن ڈوک سو کے مواخذے کے بل کو منظور کیا۔ آئینی عدالت نے سماعت کے بعد 24 مارچ کو ہن ڈوک سو کے مواخذے کے مقدمے کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مواخذے کے ا ئینی عدالت قومی اسمبلی جنوبی کوریا کا فیصلہ
پڑھیں:
سپیکر نےوفاقی بجٹ اجلاس کےشیڈول کی منظوری دیدی ،کب پیش ہو گا ؟جانئے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
سردار ایاز صادق کے مطابق 13 جون سے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔
یہ بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
23 جون کو مالی سال 2025-26 کے لیے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی جبکہ 24 اور 25 جون کو مطالبات، گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
فنانس بل کی منظوری 26 جون کو قومی اسمبلی سے لی جائے گی۔
مزید برآں 27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔
اسپیکر نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔