گوگل سرچ میں صحت سے متعلق نئے اے آئی فیچرز کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اکثر افراد اپنی خراب طبیعت پر پریشان ہوکر گوگل سرچ کا رخ کرکے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کسی سنگین مرض کے شکار تو نہیں۔یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن کا مقصد لوگوں کو صحت سے متعلق تفصیلات کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ اے آئی اور رینکنگ سسٹم کو استعمال کرکے نالج پینل میں صحت سے متعلق ہزاروں موضوعات کے جوابات دیے جائیں گے۔گوگل سرچ میں پہلے ہی نالج پینل میں مختلف امراض جیسے فلو یا نزلہ زکام کے بارے میں سوالات کے جوابات فراہم کیے جاتے ہیں مگر اب اس میں متعدد موضوعات کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔گوگل کی جانب سے واٹ پیپل سجیسٹ نامی سرچ فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا اور اس کے ذریعے لوگ ایسے مواد کو دیکھ سکیں گے جو مختلف امراض یا صحت سے متعلق موضوعات کے حوالے سے انٹرنیٹ صارفین نے شیئر کیا ہوگا۔مثال کے طور پر اگر کوئی فرد جوڑوں کی تکلیف کے حوالے سے کسی ورزش کے بارے میں پوچھتا ہے تو اس فیچر کے تحت اے آئی کو استعمال کرکے ویب پر موجود متعدد فورسز کی رپورٹس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔اس فیچر کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگ صحت سے متعلق مشوروں کے لیے ریڈیٹ یا دیگر ذرائع پر جانے کی بجائے بس گوگل سرچ تک محدود رہیں۔گوگل کی چیف ہیلتھ آفیسر کیرن ڈی سالوو نے بتایا کہ بیشتر افراد گوگل سرچ پر قابل اعتبار طبی تفصیلات ڈھونڈنے کے لیے آتے ہیں اور وہ دیگر افراد کے اس طرح کے تجربات کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اے آئی کی مدد سے ہم نے آن لائن فورمز میں لوگوں کی جانب سے بیان کیے گئے تجربات کو ایک جگہ منظم کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی جانب سے گوگل سرچ گوگل کی اے آئی
پڑھیں:
گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ گوگل ایپ کی ڈسکور فیڈ میں صرف ویب سائٹس کے لنکس دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے دلچسپ ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ایپ میں ڈسکور فیڈ کو مزید متنوع اور دلکش بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔
ان فیچرز کی بدولت اب صارفین کو صرف ویب مضامین تک محدود نہیں رہنا پڑے گا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویڈیوز تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔
گوگل کے مطابق اب ڈسکور فیڈ میں انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹس براہِ راست دیکھی جا سکیں گی، جبکہ یوٹیوب شارٹس کا مواد بھی صارفین کو دکھایا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ایک ہی جگہ پر مختلف ذرائع سے معلومات اور تفریحی مواد دیکھ سکیں گے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر اگلے چند ہفتوں کے دوران بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ گوگل نے صارفین کو اپنی فیڈ کو کسٹمائز کرنے کا اختیار بھی دیا ہے۔ اب آپ اپنے پسندیدہ کریئیٹرز یا پبلشرز کو فالو کر سکیں گے تاکہ ان کا زیادہ مواد آپ کے سامنے آتا رہے۔ مزید یہ کہ کسی کریئیٹر کے نام پر کلک کرنے سے اس کی پوسٹس اور مضامین کا پریویو بھی حاصل کیا جا سکے گا، جو صارفین کے لیے سہولت اور دلچسپی میں اضافہ کرے گا۔
یہ اپ ڈیٹس گوگل کے اس وژن کا حصہ ہیں جس کے تحت وہ سرچ اور فیڈز کو زیادہ انٹرایکٹو اور متنوع بنانا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گوگل نے اپنی ایپ میں اے آئی سمریز کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے صارفین کسی مضمون یا موضوع کا خلاصہ فوراً دیکھ سکتے ہیں۔ نئی تبدیلیوں کے بعد ڈسکور فیڈ پہلے کے مقابلے میں زیادہ دلچسپ اور صارف دوست ہو جائے گی۔