عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے، مفتاح اسماعیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے، حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے معذرت کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ و عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف قوم کو کہتے تھے کہ سولر اپنے گھروں میں لگوائیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عوام کو سولر لگوانے کا درس دیتے تھے، عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے سولر پینلز استعمال کرنے والے صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ کے حساب سے خریدنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں سے گندم خریدنے سے معذرت کرلی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل حکومت نے نے کہا
پڑھیں:
چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی این ویڈیا کی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا۔ برطانوی جریدے کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کی بائٹ ڈانس اور علی بابا سمیت دیگر کمپنیوں کو امریکی کمپنی سے چپس نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکی کمپنی این ویڈیا کی تمام آرٹیفیشل انٹیلی جنس چپس کی خریداری اور آرڈرز بھی منسوخ کر دیں۔