ریکھا جن کی اداکاری اور حسن کا ایک زمانہ معترف رہا ہے آج بھی مداحوں کے دلوں اور شوبز کی خبروں پر راج کر رہی ہیں۔

راکیش روشن بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیاب ترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے ریکھا کے ساتھ کام بھی کیا اور اپنی فلموں میں ریکھا سے اداکاری بھی کروائی ہے۔ 

ساتھی اداکار اور پھر ہدایتکار ہونے کے باعث راکیش روشن اداکارہ ریکھا کو قریب سے جانتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے ریکھا کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔

راکیش روشن نے ریکھا کی غصیلی طبیعت اور ترش مزاج کے تاثر کو رد کرتے ہوئے بتایا کہ ریکھا میں ایک خاص بات ہے جو بہت کم اداکاراؤں میں پائی جاتی ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنی ہر فلم میں مختلف نظر آتی ہیں۔

راکیش روشن نے مزید کہا کہ میں نے ریکھا کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جیسے 'خوبصورت' اور 'عورت' وغیرہ میں۔ اور ریکھا کو بہت باصلاحیت اداکارہ پایا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھا تو اپنی دوسری ہی فلم 'خون بھری مانگ' میں ریکھا کو کاسٹ کیا۔

راکیش روشن نے بتایا کہ جس پر میرے دوستوں اور کولیگز نے خبردار کیا کہ تم ریکھا کے ساتھ کام کر رہے ہو، وہ سیٹ پر کبھی وقت پر نہیں آتی لیکن جلدی ضرور چلی جاتی ہیں۔

ہدایت کار راکیش روشن ان باتوں سے پریشان ہوگئے اور انھوں نے ریکھا کو بغیر لگی لپٹی اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔

راکیش روشن کے بقول اداکارہ ریکھا نے کہا برجستہ کہا کہ ' یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ کیا کبھی میں نے ایسا کیا؟

ریکھا نے ہدایتکار راکیش روشن کو تسلی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں صرف اُن ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو تنگ کرتی ہوں جو وعدہ خلافی کرتے ہیں یا پے منٹ کرنے میں دانستہ تاخیر کرتے ہیں۔

راکیش روشن نے بتاہا کہ میں نے ایسا ہی دیکھا کہ جو لوگ پے منٹ میں بلاوجہ تاخیر کرتے پھر ریکھا انھیں اگلی فلموں میں خوب تنگ کرتی۔ اپنا انتظار کا بدلہ انھیں انتظار کروا کر لے لیا کرتی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ریکھا نے راکیش روشن کی ہدایتکاری میں بنی فلم "کوئی.

.. مل گیا" میں بھی کام کیا تھا۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکیش روشن نے انھوں نے نے ریکھا ریکھا کو کہا کہ

پڑھیں:

اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس نے گھریلو ملازمین سے متعلق معاشرتی رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے وی لاگ میں ایک قصہ سنایا جس نے انہیں نہایت مایوس کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی سہیلی کی گھر گئی ہوئی تھی، وہاں ان کے بچے اور ان کی ملازمہ کے بچے کھیل رہے تھے۔ سہیلی کے بچوں نے اپنا غلہ توڑا تو اس میں سے تقریباً 10 سے 15 ہزار روپے نکلے تو بچوں کے دادا نے انہیں سمجھایا کہ ان پیسوں کو ملازمہ کے بچوں کے ساتھ بانٹ لو۔

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ دیر بعد سہیلی کے بچے روتے ہوئے اس وقت تو یہ بات آئی گئی ہوگئی لیکن بعد میں، میں نے سنا کہ بچوں کے ساتھ ہوا کیا تھا۔

انہوں نے بچوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بتاتے ہوئے کہا کہ سہیلی کے بچے جب ملازمہ کے بچوں کے ساتھ پیسے بانٹنے گئے تو انہوں نے ملازمہ کے بچوں کو کہا کہ ’تم لوگ تو غریب ہو، یہ پیسے میرے ہیں، تم لوگوں نے اتنے پیسے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے، تمہارے باپ نے بھی اتنے پیسے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے کیونکہ تمھارے پاس یہ غلہ نہیں ہوگا‘، جس پر ملازمہ کے بچوں نے مارنے کا اشارہ کیا۔

اسماء عباس نے ان بچوں کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے بچوں کی تربیت کیسے کر رہے ہیں؟ اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب بچے گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیٹی زارا نور اپنی بیٹی نور جہاں کو صرف ڈیڑھ سال کی عمر سے سیکھاتی ہے کہ گھر میں کام کرنے والی کو باجی کہنا ہے، ان سے اونچی آواز میں بات نہیں کرنی، جبکہ بڑا بیٹا بھی اس بات کا بہت خیال رکھتا ہے۔

انہوں نے بچوں کے رویوں پر بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس میں ان بچوں کی غلطی نہیں یہ ان کے والدین کی غلطی ہے، یہ والدین اور گھر کے بزرگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو صحیح آداب سکھائیں۔ مالی اعتبار سے اپنے سے کم لوگوں کو کمتر نہ سمجھیں یہ ملازمین ہماری زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں، ہماری مدد کرتے ہیں، یہ قابل احترام اور ہمارے خاندان کے افراد کی طرح ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ رخ خان اپنے بچوں کو فلمی کیریئر پر مشورہ کیوں نہیں دیتے؛ اداکار نے بتادیا
  • نیا موبائل لیتے وقت لوگ 5 بڑی غلطیاں کر جاتے ہیں، ماہرین نے بتادیا
  • اتنی تعلیم کا کیا فائدہ جب ہم گھریلو ملازمین کی عزت نہ کریں: اسماء عباس
  • اداسی میں پینٹنگ کرتی تھی، اب 8 سال سے برش نہیں اٹھایا، سوناکشی سنہا کا انکشاف
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • ہمیں دھمکی دیتے ہیں فورتھ شیڈول میں ڈال دیں گے، بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول، فضل الرحمان
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • متنازع تنخواہ، پی آر سی ایل کے 6؍ ڈائریکٹرز اور سابق سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری