پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشنز کی وجہ سے لوگ عبادتوں کو بھول گئے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے نئے ڈیلی ویلاگ میں آج کل کے رمضان ٹرانسمیشنز ٹرینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے لوگ روزہ رکھتے تھے اب فاقہ کرتے ہیں۔

اپنے گھر میں افطاری کی تیاری کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے گفتگو کی اور کہا پہلے لوگ روزہ رکھ کر عبادت کرتے تھے قرآن پڑھتے تھے مگر اب روزہ رمضان ٹرانسمیشن دیکھ کر گزار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی رمضان ٹرانسمیشن ہوتی تھیں مگر ٹرینڈ نہیں تھا جو اب بن گیا ہے ان کے مطابق پہلے کا دور اچھا تھا، اب وہ خود بھی کسی نہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں جاکر بیٹھ جاتی ہیں کہ لوگوں کا اس سے دل بہلتا ہے انہیں اچھا لگتا ہے۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ جب لوگ رمضان ٹرانسمیشن نہیں دیکھتے تھے تو زیادہ عبادت کر کے روزہ گزارتے تھے، تسبیحات پڑھتے تھے اور عبادت میں مشغول رہتے تھے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اب بغیر عبادت کے لوگوں نے روزہ نہیں فاقہ کرنا شروع کردیا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل

عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان اور بشری کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل جبکہ گواہ محسن حسن پر بھی عمران خان کے وکیل نے جزوی جرح بھی کر لی۔بعدازاں، مقدمے کی سماعت ہفتہ 26 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح کا عمل مکمل کریں گے۔مقدمہ میں مجموعی طور پر 9 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ دسویں گواہ پر جزوی جرح ہو سکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو اسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا مستونگ میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بیرسٹر سیف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس: جج شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے
  • جب بارشیں بے رحم ہو جاتی ہیں
  • یہ جنگ مرد و عورت کی نہیں!
  • بشریٰ انصاری کا مدارس کی نگرانی کا مطالبہ؛ والدین بھی بچوں پر رحم کریں
  • عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل
  • اپوزیشن اتحاد کا دو روزہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
  • 26 نومبراحتجاج ،پی ٹی آئی کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزائیں
  • غزہ میں قحط: اسرائیلی مظاہرین نے اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کردی
  • پہلے تھپڑ منسا نے مارا، میں نے جواب میں جوتا پھینکا، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • سردار شیر باز کا مزید 10 روزہ ریمانڈ: بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی، والدہ مقتولہ