کوئٹہ میں موسم سرد ، درجہ حرارت 8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں آج صبح میں کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک ہے، صبح کے وقت موسم میں خنکی ہے جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے، خصوصاً جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم اور خشککوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 21.                
      
				
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
پشاور میں موسم خشکپشاور سمیت صوبۂ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے ڈگری سینٹی گریڈ بلوچستان کے اضلاع میں
پڑھیں:
کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔