قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑیگا، مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ کی جانب سے دارالحکومت کے میڈیا پرسنز کے اعزاز میں گزشتہ روز افطار ڈنر دیا گیا۔ افطار ڈنر میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید، ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا سمیت دارالحکومت کے صحافیوں اور محکمہ اطلاعات کے ڈویژنل و ضلعی افسران نے شرکت کی۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ قومی سلامتی کیلئے سب کو یکجا ہونا پڑے گا، بھارتی وزراء کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری قوم تاریخ رکھتی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دھائیوں سے آگ و خون کی ہولی کھیلنے کے بعد بھی بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا میں جب مثبت چیزیں خبر بنتی ہیں تو مثبت رحجان کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خبر ضرور دی جائے مگر خبر کے ذریعے خوف نہ پیدا کیا جائے، حادثات کو لیکر ایک خوف کی فضاء بن جاتی ہے، بہتری کی گنجائش ہر وقت ہوتی ہے اس کی جانب نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ
پڑھیں:
محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) صدرپاکستان مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا شاندار استقبال کیا۔دوران ملاقات پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق،برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کیلئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔(جاری ہے)
اس موقع پرمحمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یو اے ای کی سائنسی ترقی،ماحول دوستی اور جدید ویژن کو سراہا ۔
صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے،پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے،پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کیلئے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔