بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنی ایک فلم میں فلمی سین کو پرفیکٹ بنانے کے لیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا تھا۔

بھارت کے مشہور ہدایت کار وکرم بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے ان کی فلم ’’غلام‘‘ کے ایک سنسنی خیز منظر کی شوٹنگ کے دوران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ دی تھی۔

1998 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے عامر خان نے ٹرین کے ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران موت کو بہت قریب سے دیکھا۔

وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ یہ منظر اتنا خطرناک تھا کہ انہوں نے اسے وی ایف ایکس کے ذریعے بنانے کا مشورہ دیا تھا، لیکن عامر خان نے خود ہی اس خطرناک اسٹنٹ کو کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہدایت کار نے بتایا کہ عامر خان نے ٹرین کے ڈرائیور سے بات کی اور اسے پہلے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے کو کہا، لیکن پھر رفتار بڑھا کر 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کرنے کی فرمائش کی۔ ہدایت کار نے اس پر تشویش کا اظہار کیا لیکن عامر خان کے پرجوش جذبے کے سامنے ہار مان لی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جب ٹرین 40-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عامر خان کی طرف بڑھ رہی تھی اور اسے روکنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔ وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ عامر خان محض ایک سیکنڈ کے فرق سے ایک بڑے ٹرین حادثے سے بال بال بچے تھے۔ انہوں نے فوٹیج کا تجزیہ کرکے اس بات کی تصدیق کی کہ عامر خان کا سایہ جب ایک کھمبے پر پڑا تو ٹرین کا سایہ ٹھیک 24 فریم بعد نظر آیا۔

وکرم بھٹ نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بہت پریشان ہوگئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد جب وہ گھر جا رہے تھے تو عامر خان نے ان سے مذاق میں کہا کہ ’’وکی، اگر میں ہدایت کار ہوتا تو میں کسی اداکار کو یہ اسٹنٹ کرنے نہیں دیتا!‘‘ اس بات پر وکرم بھٹ حیران رہ گئے اور انہوں نے سوچا کہ عامر خان کس قسم کے انسان ہیں۔

وکرم بھٹ کی آنے والی فلم ’’تم کو میری قسم‘‘ 21 مارچ 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ایشا دیول، ادا شرما، انوپم کھیر اور اشوک سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کہ عامر خان ہدایت کار انہوں نے

پڑھیں:

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

سٹی42:سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے۔

سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ڈیفنس فیز ون، اللہ ہو چوک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

 اہلِ خانہ نے دوست احباب اور عزیز و اقارب سے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔
 
 

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

متعلقہ مضامین

  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح 
  • لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا
  • فلمی ٹرمپ اور امریکا کا زوال
  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو
  • کوئٹہ ،کچرے کے ڈھیر میں بیٹھے ہوئے افراد کھلے عام نشہ کرنے میں مصروف ہیں
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے