لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا ہے، جس کی شناخت نواب خان کے نام سے ہوئی ہے۔
لیبیا کشتی حادثات میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد کی ہیں،
یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج، 49 نوکری سے فارغ
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم اور اس کے ساتھی افریقہ اور گلف ممالک سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کیں۔
واضح رہے کہ ملزمان نے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی، لیبیا کشتی حادثے میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے متعدد شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کے عفریت سے نمٹنے کے لیے سینیٹ میں اہم بلز منظور، سخت سزائیں مقرر
گرفتار ملزم نواب خان کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جو قانونی کارروائی کے بعد منجمد کر دیے جائیں گے جبکہ بیرون ملک مقیم ایجنٹس تک رسائی کے لیے مالیاتی و دیگر شواہد کی جانچ جاری ہے۔
ایف آئی اے حکام کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم افغان شہری ہے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا، ملزم کی شناخت کی تصدیق کے لیے نادرا سے ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی
ذرائع کے مطابق ملزم کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے اور ملزم کی جائیدادوں اور اس کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نواب خان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث پایا گیا جس کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان انٹرپول انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے بینک اکاؤنٹس ترجمان شناختی کارڈ لیبیا کشتی حادثہ منی لانڈرنگ نادرا یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان انٹرپول انسانی اسمگلنگ ایف ا ئی اے بینک اکاؤنٹس شناختی کارڈ لیبیا کشتی حادثہ منی لانڈرنگ یورپ انسانی اسمگلنگ ایف ا ئی اے لیبیا کشتی میں ملوث کے مطابق کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔